“ورلڈ نوٹوبیکوڈے”کے موقع پرپناہ کی واک، سینکڑوں اساتذہ اورطلبہ کی شرکت،

 
0
120

ورلڈ نوٹوبیکوڈے کے موقع پربچوں اوراساتذہ کی حکومت سے تمباکومصنوعات کی روک تھام کے لئے موثراقدامات اٹھانے کی اپیل،

اسلام آباد 31 مئی 2022 (ٹی این ایس): “ورلڈ نوٹوبیکوڈے”کے موقع پر طلباوطالبات نے تمباکومصنوعات کوزہرقاتل قرار دیااورحکومت سے اپیل کی کہ خداراہمیں تمباکومصنوعات کے مضر اثرات سے بچایاجائے،یہ ہماری ترجیح نہیں،ہمیں پڑھناہے اورپاکستان کاروشن مستقبل بنناہے،تمباکوکااستعمال نشے کی جانب پہلاقدم ہے،ہم روشن راستوں کے مسافر ہیں، لیکن ہمارے ساتھی طلباآگہی وشعور کی کمی کی وجہ سے تمباکومصنوعات کااستعمال شروع کرتے ہیں اورتعلیم سے دور ہوجاتے ہیں۔

پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے جنرل سیکریٹری وڈائریکٹر آپریشن ثناء اللہ گھمن کی زیر صدارت “ورلڈ نوٹوبیکوڈے”کے موقع پرمختلف تعلیمی اداروں کے طلباوطالبات اوراساتذہ کے ہمراہ واک کااہتمام کیاگیا،جس میں سینکڑوں بچوں اوربچیوں نے شرکت کی،اس موقع پرسکول کے اساتذہ اورسٹاف ممبران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے جنرل سیکریٹری وڈائریکٹر آپریشن ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ پناہ 39سال سے عوام کو قلبی امراض سمیت بہت سی مہلک بیماریوں اوران کی وجہ بننے والے عوامل پرآگہی دے رہاہے،ورلڈنوٹوبیکوڈے کے موقع پرمیں اپنے نوجوان نسل کوپیغام دیناچاہتاہوں کہ تمباکونشہ کی جانب پہلاقدم ہے،یہ ضروریات زندگی نہیں،بلکہ ہم پیسے دے کر بیماریاں خرید رہے ہیں،

تمباکومصنوعات کواپنی زندگی سے بے دخل کریں،تاکہ آپ سب صحت مند معاشرہ کاحصہ بن سکیں،اورحکومت سے اپیل کرتاہوں کہ تمباکومصنوعات پرورلڈ بینک کی سفارشات کے مطابق 30فیصد ٹیکس میں اضافہ کیاجائے،تاکہ ہم تمباکوکے استعمال سے بچوں کومحفوظ رکھ سکیں۔یہ ہمارے لئے ون ون سیوچیشن ثابت ہوگی،اس سے ہیلتھ برڈن کم ہوگااورریونیومیں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔