راولپنڈی (ٹی این ایس) واہ کینٹ پولیس کی شادی شدہ خاتون کے قتل کے مقدمہ میں اہم پیشرفت

 
0
9

راولپنڈی (ٹی این ایس) واہ کینٹ پولیس کی شادی شدہ خاتون کے قتل کے مقدمہ میں اہم پیشرفت، مقتولہ سمیرا عزیز کا والد اور دو چچا بھی گرفتار، قبل ازیں مقدمہ میں ایک مرکزی ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا، جسکے انکشاف پر مزید 3 افراد کو حراست میں لیا گیا، مقتولہ کے دونوں چچاؤں نے مقتولہ کے خاوند کےساتھ ملکر قتل کی منصوبہ بندی کی، منصوبہ بندی کے تحت مقتولہ کو پاکستان لایا گیا، مقتولہ کے والد اور دونوں چچاؤں کی ایماء پر مقتولہ کا قتل کیا گیا، سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ واہ کینٹ پولیس کے سب انسپیکڑ آصف اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں، زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی