اے ایس پی سلمان ایاز شہید ستارہ شجاعت کا یوم شہادت, اے ایس پی ٹیکسلا وقاص خان کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے شہید کی لحد پرسلامی دی

 
0
370

راولپنڈی 17 جنوری 2022 (ٹی این ایس): اے ایس پی سلمان ایاز شہید ستارہ شجاعت کا یوم شہادت، شہید اے ایس پی سلمان ایاز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اے ایس پی ٹیکسلا وقاص خان کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے شہید کی لحد پرسلامی دی، دستے نے پھولوں کی چادر چڑھائی اورشہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرزمیں پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں آرپی او اشفاق احمدخان، سی پی او ساجد کیانی،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض،ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی او ز سمیت صدر ڈسٹرکٹ بار محمد ارشد ملک،سیکرٹری بار بشیر ملک،صدرراولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ندیم رؤف، بار و چیمبر کے عہدیداران اوردیگر افسران و ملازمان کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اے ایس پی سلمان ایاز شہید بطور ایس ڈی پی اوصدرسرکل راولپنڈی تعینات تھے،17جنوری 2006کو پولیس پارٹی کی قیادت کرتے ہوئے اغواء برائے تاؤان کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے صدربیرونی کے علاقے میں ریڈ کیا، ریڈ کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے آ پ شدید زخمی ہوگئے،آپ کو سینے اوربازوپر گولیاں لگیں اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے، بہادری کی مثال قائم کرنے پراے ایس پی سلمان ایاز شہید کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا، جتنی محنت اور جتنی ڈیوٹی پولیس کا محکمہ سرانجام دیتا ہے، کوئی اور محکمہ سرانجام نہیں دیتا، پولیس کاڈیپارٹمنٹ 24گھنٹے فرنٹ لائن پر ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے، شہداء چنے ہوئے لوگ ہیں، پورا پاکستان شہداء کا وارث ہے، سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی
شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس افسران کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتاہوں، آرپی او راولپنڈی
شہادت بہت بڑا رتبہ ہے، عظیم ہیں وہ لوگ جو اس رتبے پر فائز ہوئے.