دھرنا قائدین کے خلاف راولپنڈی میں پہلا مقدمہ درج

 
0
342

راولپنڈی ،نو مبر 28(ٹی این ایس): دھرنا قائدین کے خلاف راولپنڈی میں پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مقدمے میں علامہ خادم حسین رضوی پر پولیس اہلکاروں کے اغوا اور پولیس سے آنسو گیس شیل چھیننے کا الزام عائد کیا گیا ۔ یاد رہے کہ فیض آباد میں 22 روز سے جاری تحریک لبیک کا دھرنا ختم ہو چکا ہے۔ جبکہ جڑواں شہروں میں دھرنا قائدین اور مظاہرین کے خلاف کُل 16 مقدمات درج ہیں جن مین قتل ، اغوا اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں البتہ ان مقدمات میں تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔