اسلام آباد ،نو مبر 28(ٹی این ایس):پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے حلقہ بندیوں کے معاملے پر ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لئے جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمن ثالثی کے لئے متحرک ہو گئے ہیں ۔مصالحتی کوششوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔حلقہ بندیوں کے ایک نکاتی ایجنڈے کے تحت پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن سے سیاسی رابطے منقظع نے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔تینوں پارٹیاں مشترکہ دوستوں کی رائے پر دونوں جماعتوں کو اپنی ثالثی میں ایک میز پر بٹھانے اور مصالحتی کردار ادا کرنے کے لئے ایک بار پھر سر گرم ہو گئے ہیں ۔
زرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے حلقہ بندیوں کے تنازع پر مسلم لیگ ن کے ساتھ بات چیت کے معاملے پر رابطہ کیا ہے اور تجاوز پرپی پی قیادت سے مشاورت کر کے ان کا موقف بھی معلوم کیا ۔پی پی کی قیادت نے ایک بار پھر مولانہ فضل الرحمن کے توسط سے حکومت کو پیغام دیا ہے کہ مردم شماری کے عبوری نتائج کو آئینی کور دیئے جانے تک حلقہ بندیوں کا معاملہ حل نہیں ہو سکتا ۔حکومت مشترکہ مفادات کونسل میں معاملے میں لے کر جائے اور اسے آئینی تحفظ دے پیپلز پارٹیوں کے سینئر رہنماؤں کے پیش نظر پی پی قیادت نے فی الحال حلقہ بندیوں کے معاملے پر مسلم لیگ ن سے سیاسی رابطے منقطع نہ کرنے کا فیصلہ کر کیا ہے ۔