کورونا:بوسٹر خوراک کی عمر کی حد کم کر کے 18 سال کر دیا گیا

 
0
165

اسلام آباد 17 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وزارت قومی صحتنے کہا ہے کہ بوسٹر خوراک کی عمر کی حد کو کم کر کے 18 کر دیا گیا ہے۔

پیر کو وزارت قومی صحت کی ٹویٹ کے مطابق اگر آپ کی عمر 18 سال سے زیادہ ہے اور آپ کی کورونا دوسری ویکسین کی خوراک کو چھ ماہ گزر چکے ہیں، تو براہ کرم کسی بھی ویکسی نیشن سینٹر سے فوری طور پر بوسٹر خوراک حاصل کریں۔