راولپنڈی (ٹی این ایس) پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی منشیات کےخلاف کاروائیاں،دو منشیات سپلائر گرفتار ساڑھے تین کلو چرس برآمد ایئرپورٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک فرد کو حراست میں لے کر دو کلو 200 گرام چرس برامد کی صدر واہ پولیس نے ایک فرد کو حراست راست میں لے کر ایک کلو گرام چرس برامد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ایس پی پوٹوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،شراب اور اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے دوران صادق آباد پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر آٹھ لیٹر شراب برامد کی سول لائن پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن چکلالہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برامد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی













