رحیم یارخان (ٹی این ایس) بہاولپور: آر پی او غازی محمد صلاح الدین کی قیادت میں پولیس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری

 
0
3

رحیم یارخان (ٹی این ایس) بہاولپور: آر پی او غازی محمد صلاح الدین کی قیادت میں پولیس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری بہاولپور: ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور غازی محمد صلاح الدین کی مؤثر قیادت میں بہاولپور ریجن میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔ جرائم کے خاتمے، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پولیس کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے ان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو عوامی و سماجی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔

آر پی او غازی محمد صلاح الدین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس افسران کو ہدایت دی کہ وہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور میرٹ و قانون کے مطابق فرائض سرانجام دیں۔ ان کی نگرانی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آئی ہے جبکہ منشیات فروشوں، اشتہاری ملزمان اور سماج دشمن عناصر کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔

انہوں نے مختلف اضلاع کے دورے کر کے پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور سکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ آر پی او کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ آر پی او غازی محمد صلاح الدین کی پیشہ ورانہ قیادت کے باعث پولیس کی کارکردگی میں واضح بہتری آئی ہے اور جرائم کے خاتمے کے لیے اقدامات مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہاولپور ریجن میں امن و امان کے قیام کے لیے یہ کوششیں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔