راولپنڈی 16 اگست 2020 (ٹی این ایس): راولپنڈی:SHO تھانہ رتہ امرال راشد کیانی کی ہمراہ پولیس ٹیم قمار بازوں کیخلاف اہم کارروائی،06قمارباز گرفتار،مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قماربازوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ایس پی راول بتایا کہ ایس ایچ اورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے06قمار باز وں کوگرفتارکرلیا،گرفتارملزمان میں عمران بٹ،توقیر عباس،محمد شبیر،فیصل،اظہر اورعمل زادہ شامل ہیں،،ملزمان کے قبضہ سے جواء پر لگی رقم 12ہزار900 روپے،05 عدد موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمدکرلیے گئے،ایس پی راول نے ایس ایچ او رتہ امرال اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ قمار بازوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے