تھانہ پیر ودہائی پولیس کی کاروائی، اشتہاری مجرم کی گرفتاری کیلئے ریڈ، ریڈ کے دوران جواء کھیلنے والے06ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

 
0
515

راولپنڈی 15 اگست 2020 (ٹی این ایس): تھانہ پیر ودہائی پولیس کی کاروائی، اشتہاری مجرم کی گرفتاری کیلئے ریڈ، ریڈ کے دوران جواء کھیلنے والے06ملزمان گرفتار، مقدمہ درج، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 17500 روپے، 05 عدد موبائل فون اور دیگر آلات قمار بازی برآمد، گرفتار ملزمان میں محمد آمین، زبیر احمد، بشارت محمود، محمد کاشف، قیصر شہزاد اور محمد فرحان شامل، محمد کاشف کے گھر قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری شہزاد خان کی موجودگی کی اطلاع پر ریڈ کیا گیا تھا، قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، ایس پی راول رائے مظہر اقبال ایس پی راول کی ایس ڈی پی او سٹی، ایس ایچ او پیرودہائی اور ٹیم کو شاباش