راولپنڈی پولیس کا سی پی او محمد احسن یونس کی قیادت میں سیکورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ شہر بھر میں فلیگ مارچ

 
0
553

راولپنڈی مارچ 27 (ٹی این ایس): راولپنڈی پولیس کا سی پی او محمد احسن یونس کی قیادت میں سیکورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ شہر بھر میں فلیگ مارچ، فلیگ مارچ میں راولپنڈی پولیس کے مختلف یونٹس، سیکورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے اداروں کی شرکت شہریوں کو گھروں میں رہنے اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی تلقین فلیگ مارچ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز سے شروع ہو کر کچہری چوک، مال روڈ، چوہڑ چوک، مریڑ چوک، مری روڈ، صادق آباد، ڈھوک کشمیریاں،راول روڈ سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائن اختتام پذیر ہوا، پولیس ذرائع کے مطابق فلیگ مارچ کے دوران شہریوں کو حکومت کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں پر عملدرآمد کرنے کے لیے اعلانات کیے گئے، شہری گھروں میں رہیں، احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں، غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں، فلیگ مارچ میں اعلانات راولپنڈی پولیس کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومت پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے۔