چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا سیکرٹری جنرل اقوم متحدہ کو خط

 
0
532

اسلام آباد مارچ 27 (ٹی این ایس): چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا سیکرٹری جنرل اقوم متحدہ کو خط، انھوں نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری سے پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکالنے میں مدد کی اپیل کی ہے۔ کورونا وائرس کیوجہ سے پاکستان اسوقت مالی مشکلات سے گزر رہا ہے، سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی مالی مشکلات ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ میں شامل ہونے کیوجہ سے کئی گنا بڑھے ہیں۔ پاکستان کو دیگر روکاوٹوں سمیت طبی سامان و دیگر متعلقہ مواد کی درآمد میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ پاکستان نے پہلے ہی ایف اے ٹی ایف کی ہدایات کی تعمیل میں متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ ایف اے ٹی ایف کی روشنی میں پاکستان کے لئے گئے اقدامات کو ممبر ممالک نے تسلیم کئے ہیں، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے میں ایف اے ٹی ایف کے صدر کے نام خط لکھ چکا ہوں، بحیثیت جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ آپ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکالنے کی سفارش کرے، انسانی حقوق کی بنیادوں پر آپ براہ کرم ان مشکل لمحات میں پاکستان کی مدد کرے، میرے ملک کو ایف اے ٹی ایف کے جانب سے امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔ پاکستان کے اپنے تاریخی دورے کے موقع پر اسلام آباد میں آپ سے مل کر مجھے بہت خوشی ہوئی۔ میں افغان مہاجرین کے لئے آپ کی مخلصانہ خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔
سینیٹر رحمان ملک نے اقوم متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم سے بھی بات کی، انھوں نے منیر اکرم کو ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کیلئے جنرل سیکرٹری یواین سے سفارش کروانے کا مشورہ دیا، سینیٹر رحمان ملک نے صدر ایف اے ٹی ایف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے،