وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے

 
0
107

اسلام آباد 27 مئی 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ و انتخاب انتخابی اصلاحات سمیت مختلف معاملات پر عوام کو اعتماد میں لیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم قوم کو سیاسی و معاشی صورتحال، نیب اصلاحات، عمران خان کے لانگ مارچ سے پیدا شدہ صورتحال اور حکومت کے مستقبل کے حوالے سے افواہوں کے بارے میں بھی اعتماد میں لیں گے۔