ایرپورٹ پولیس کی کاروائی، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث شاما گینگ کا سرغنہ 02 ساتھیوں سمیت گرفتار

 
0
403

راولپنڈی مارچ 27 (ٹی این ایس): پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹتے تھے، ملزمان سے دوران انٹیروگیشن مسروقہ رقم 55 ہزار روپے برآمد، دوران انٹروگیشن ملزمان کا ایئرپورٹ کے علاوہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف۔ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔ لیگل پراسس کے بعد ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ ملزمان کو سخت سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی ایس پی پوٹھوہار اور ایئرپورٹ پولیس ٹیم کو شاباش۔