سرقہ مویشیوں کی وارداتوں میں ملوث2 ملزمان گرفتار، ملزمان کا تعلق بین الاضلاعی سرقہ مویشیاں گینگ سے ہے۔ ایس پی صدر رائے مظہر اقبال

 
0
298

راولپنڈی ستمبر 22 (ٹی این ایس): پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ گوجر خان میں محمد اشتیاق ولد محمد اشرف کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، ملزمان سے چوری شدہ مویشی برآمد، گرفتارملزمان میں محسن ظہیر اور محمد شمریز شامل ہیں۔ جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی عامر نامی شخص موقع سے فرار ہو گیا۔ ملزمان کے باقی ساتھیوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی۔ ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے کہا ہے کہ مویشی چوروں اور رسہ گیروں کے خلاف کارروائی کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ مویشی چوروں کو پناہ دینے والے اور ان کی ساتھ خرید و فروخت کرنے والے کوبھی گرفتار کیا جائے گا۔ جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے والوں کا قلع قمع بھی یقینی بنایا جائے گا۔ تاکہ دیہی علاقوں کے عوام کو اس عفریت سے نجات دلائی جاسکے۔ گرفتار ملزمان سےمزید انٹروگیشن جاری ہے ملزمان سے مزید مفید طلب انکشافات متوقع ہیں۔