جی ایچ کیو نے الیکشن کیلئے فوج، رینجرز اور ایف سی دینے سےانکارکر دیا

 
0
176

 وبوں میں عام اورضمنی الیکشن کیلئے جی ایچ کیو نے پاک فوج، رینجرز اور

ایف سی دینے سے معذرت کرلی۔ جی ایچ کیو کی جانب سے وزارت داخلہ کو مراسلہ موصول ۔ مراسلے میں جی ایچ کیو نے مؤقف اختیار کیا کہ قومی اسمبلی کے 64 حلقوں اورصوبوں میں انتخابات کیلئے اہلکاروں کی تعیناتی ممکن نہیں ۔ صرف راجن پورمیں قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کیلئے پنجاب رینجرزدوسرے حصارمیں موجود رہے گی۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی اورصوبوں میں عام انتخابات کیلئے پاک فوج اوررینجرزکی تعیناتی کی درخواست کی تھی۔ذرائع نے مراسلہ سے متعلق بتایا کہ جی ایچ کیو نے جواب دیا کہ سکیورٹی اہلکاردہشتگردی کے خدشے کے پیش نظرملک کی اندرونی اوربارڈرسکیورٹی پرمامورہیں اور سیکورٹی اہلکار27 فروری سے 3 اپریل تک ہونے والی ڈیجیٹل مردم شماری میں مصروف ہوں گے۔