سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن(ر) محمد فیصل رانا کا لہتراڑ چوکی اور تھانہ کوٹلی ستیاں کا دورہ

 
0
544

راولپنڈی جون 17 (ٹی این ایس): اس موقع پر ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں بھی سی پی او راولپنڈی کےہمراہ تھیں۔ سی پی او راولپنڈی نے چوکی لہتراڑ کا ریکارڈ چیک کیا۔ سی پی او راولپنڈی نے چوکی کی ناقص صفائی پر اظہار برہمی کیا۔ محرر چوکی کو صفائی بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ بعد ازاں سی پی او راولپنڈی تھانہ کوٹلی ستیاں پہنچے۔ سی پی او راولپنڈی کو ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کوٹلی ستیاں نے کرائم صورتحال کے متعلق بریف کیا۔ سی پی او راولپنڈی نے تھانہ میں کی کوت میں موجود اسلحہ کو بھی چیک کیا۔ سی پی او راولپنڈی نے فرنٹ دیسک، محرر دفتر، ملازمان کی رہائش اور حوالات کو چیک کیا۔

تھانہ کی ناقص صفائی پر ایس ایچ او اور محرر تھانہ سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ سی پی او راولپنڈی نے تھانہ کی صفائی کو بہتر بنانے کے لئے محرر تھانہ کو سختی سے ہدایات جاری کیں۔ ایس ایچ او کو تھانہ کے علاقے میں گشت کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ سی پی او راولپنڈی نے تھانہ میں موجود سائلین کے مسائل سن کر ان کی داد رسی کے لئے موقع پر احکامات بھی جاری کئے۔ سی پی او راولپنڈی نے ایس ایچ او اور محرر کو ہدایات جاری ہوتے ہوئے کہا کہ نفری کو ڈیوٹی پر بھجوانے سے پہلے بریف کیا جائے۔