سی پی او راولپنڈی کے احکامات اشرف ٹاؤن چوکی انچارج راشد کیانی نے ہمراہ ٹیم 313 گروپ کا رکن گرفتار کرلیا پسٹل برآمد

 
0
349

راولپنڈی اکتوبر 28 (ٹی این ایس): سی پی او راولپنڈی کے احکامات اشرف ٹاؤن چوکی انچارج راشد کیانی نے ہمراہ ٹیم 313 گروپ کا رکن گرفتار کرلیا پسٹل برآمد تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی کی خصوصی ھدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس پی راول کی زیر نگرانی تھانہ صادق آباد کی چوکی اشرف ٹاؤن کے انچارج راشد کیانی ایس آئی نے ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے ایم ٹی او 313 گروپ رکن محمد غفار کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے پسٹل تیس بور سمیت 5 راؤند برآمد ہوئے پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تفتیش شروع کردی ھے