تھانہ کلر سیداں میں 2افراد کے قتل اور عورت کے شدید زخمی ہونے پر سی پی او کا نوٹس

 
0
290

راولپنڈی اکتوبر 28 (ٹی این ایس): تھانہ کلر سیداں میں 2افراد کے قتل اور عورت کے شدید زخمی ہونے پر سی پی او کا نوٹس، ایس پی صدر نے موقع پر پہنچ کر ظالم ملزم کو گرفتار کروایا،تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھانہ کلر سیداں کے علاقہ میں ایک شخص ملازم حسین نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے اپنے 2سالوں کو قتل جبکہ اہلیہ کو شدید زخمی کر دیا،وقوعہ کے بعد میں خود موقع پر پہنچا اور اپنی نگرانی میں سفاک ملزم کو گرفتارکروایا،جس سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ہے،سی پی او نے سنگین ترین واردات کے ملزم کی گرفتاری پر ایس پی صدر کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ حقیقی پولیسنگ یہی ہے کہ واردات کے فوری بعد ملزم کو گرفتار کیا جائے،جس میں پنڈی پولیس کامیاب رہی ہے،سی پی او نے ہدایت کی کہ قتل کے اصل محرکات کو سامنے رکھتے ہوئے اگر ملزم کا کوئی سہولت کار ہو تو اسے بھی گرفتار کیا جائے،ٹھوس شواہد کے ساتھ ملزم کو چالان کیا جائے تاکہ اسے معزز عدالت سے عبرتناک سزا مل سکے،سماجی حلقوں نے قتلوں کی سنگین واردات کے بعد ملزم کی فوری گرفتاری کو پنڈی پولیس کی سی پی او فیصل رانا کی کمانڈ میں پروفیشنل پولیسنگ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔