سی ڈی اے نے لینڈ اینڈ بحالیات ڈائریکٹوریٹ کی موئثر نگرانی کے لیے ایک سسٹم متعارف کرا دیا

 
0
1649

اسلام آباد اکتوبر 28 (ٹی این ایس): سی ڈی اے نے لینڈ اینڈ بحالیات ڈائریکٹوریٹ کی موئثر نگرانی کے لیے ایک سسٹم متعارف کرایا ہے تاکہ اس ڈائریکٹوریٹ میں غیر قانونی طور پر ہونے والے امور کے سدباب کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس ضمن میں حال ہی میں سی ڈی اے نے اس ڈائریکٹوریٹ کے افسران اور ملازمین کے خلاف بھر پور کاروائی کی ہے جو پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث پائے گئے تھے۔
لینڈ ڈائریکٹوریٹ میں لینڈ مافیا کی طرف سے کی جانیو الی غیر قانونی سرگرمیوں کے سد باب کے سلسلے میں پیر کے روز سی ڈی اے کے سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ نے سیکٹر آئی14کے دو پلاٹوں کی بوگس اور جعلی الاٹمنٹ پر پلاٹوں کی ٹرانسفر کرانے کی کوشش کو چھاپہ مار کر ناکام بنا دیا۔
یہ پلاٹ جعلی کاغذات پر الاٹ کئے گئے تھے۔ ان پلاٹوں کی جعلی اور بوگس دستاویزات کو سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ نے اپنے قبضے میں لے لیا۔ مبینہ طور پر ان پلاٹوں کے الاٹی ایکوائر زمین کے بدلے اپنے پلاٹ پہلے ہی لے چکے تھے اور اب بوگس کاغذات پر ان پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی گئی تھی تاہم الاٹیوں کی وفات کے بعد ان کے قانونی ورثاء جعلی اور بوگس دستاویزات پر الاٹ کئے گئے پلاٹوں کی ٹرانسفر کی کوشش کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ نے ان جعلی پلاٹوں کی دستاویزات قبضے میں لیکر انکوائری شروع کر دی ہے تاکہ اس میں ملوث افراد کا تعین کیا جا سکے۔ انکوائری کی رپورٹ کی روشنی میں اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ سی ڈی اے ادارے ادارے میں بہتر مینجمنٹ اور نگرانی کے موئثر نظام کو اپنا کر ادارے کے معاملات کو شفاف بنانے کے لیے پر عزم ہے۔