چلی کے 207ویں یوم آزادی کے موقع پر تقریب کا انعقاد

 
0
411

اسلام آباد نومبر 23(ٹی این ایس): جنوب امریکی ملک چلی کے 205 ویں یوم آزادی کے موقع پر بدھ کے روز اسلام آبا دکے سرینا ہوٹل میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ قونصل جنرل دیوان محمد یوسف فاروقی کے زیرِ اہتمام منعقدہ اس تقریب میں400 کے لگ بھگ مہمانوں نے شرکت کی جن میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں سمیت اعلیٰ ملکی و غیر ملکی حکام اور دیگر لوگ شامل تھے۔

تقریب کے مہمان خصوصی چلی کے سفارتکارفلیپ بلیس تھے انھوں نے شرکاء سے کطاب کرتے ہوئے کہا کہاچلی کے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور وہ پاکستان کے ساتھ ثقافتی ،سماجی اور معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔

 لیگی رہنما جان اچکزئی نے اس موقع پر کہا کہ چلی ہمارا دوست ملک ہے،پاکستان یوم آزادی کے اس پر مسرت موقع چلی کے عوام اور حکومت کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ دوست ملک کے یومِ آزادی کی تقریب کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے۔ایسی تقریبات سے دونوں ممالک کے لوگوں کو ایک دوسرے کے بارے جاننے کا موقع ملتا ہے۔