ٹی این ایس اور گلوبل افئیرز کی طرفسےآزربائیجان کے سو سال مکمل ہونے پرمقامی ہوٹل میں آزربائیجان ایمبیسی کے اعزاز میں کلچرل میوزک نائٹ کا اہتمام

 
0
370

 50 سے زائد مملک کے سفراء ، بیوروکریٹس، ڈپلومیٹس، کارپوریٹ بزنس کمیونٹی اور اوورسیز پاکستانیوں کی شرکت

اسلام آباد، مارچ 12(ٹی این ایس): ٹی این ایس اور گلوبل افئیرز کی طرفسےآزربائیجان کے سو سال مکمل ہونے پرمقامی ہوٹل میں آزربائیجان ایمبیسی کے اعزاز میں کلچرل میوزک نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں پاکستان کے پچاس سے زائد ممالک کے سفارت کاروں نے اپنی فیملیوں کے ہمراہ شرکت کی اسکے علاوہ بیوروکریٹس، ڈپلومیٹس، کارپوریٹ بزنس کمیونٹی اور اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد شریک تھی تقریب میں آزربائیجان، دبئی، چائنیز اور پاکستانی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

شرکائ محفل نے پروگرام منعقد کرنے پر چیف ایگزیکٹیو گلوبل افیئرچوہدری شہزاد اختر کو خراج تحسین پیش کیا اور انکا شکریہ ادا کیا واضع رہے کہ گلوبل افیئرز نے دیگر ممالک کے ساتھ ہمیشہ خیر سگالی اور امن کے حوالے سے پہلے بھی ایسے کئی پروگرام منعقد کروا چکا ہے جسکی بدولت بین الاقوامی طور پر گلوبل افیئرز نے مثبت پہلو کو فروغ دیتے ہوئے عالمی سطح پر اپنا لوہا منوایا ہے آنے والے دنوں میں گلوبل افیئرز دیگر ممالک میں بھی امن و امان کے فروغ اور عالمی بھائی چارے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے پروگراموں کا انعقاد کرتا رہے گا۔