سراج الحق کی  طرف سے پانامہ لیکس میں ملوث دیگر افراد کے خلاف بھی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرلی

 
0
679

اسلام آباد،نومبر 23 (ٹی این ایس): امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حسبِ وعدہ آج (بدھ کو) پانامہ لیکس میں ملوث دیگر افراد کے خلاف بھی کارروائی کیلئےسپریم کورٹ میں درخواست دائر کرلی ہے۔

نواز شریف  کے خلاف پانامہ کیس کے دوران اور پھر انکی نا اہلی کے بعد بھی  سراج الحق نے  کئی مرتبہ اپنے اس ارادے کو دھرایا تھا کہ وہ اس اسکینڈل میں ملوث  دیگر افراد کا بھی بذریعہ عدالت پیچھا کریں گے۔

پا​نامہ لیکس میں ملوث دیگر افراد کے خلاف جوڈیشل کمیشن بنایا جاتا ہے یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہے تاہم سپریم کورٹ میں کیس کی باقاعدہ سماعت شروع ہوگئی ہے جو ملک کے عدالتی نظام کے اوپر جانبداری  کے الزامات کی بھی تصدیق یا تردید کر سکتا ہے۔