دھرنے سے متعلق تحمل و تدبر سے کام لے کر معاملہ کو پرامن طور پر حل کیا جائے۔وکلاء اور سیاسی و مذہبی رہنماؤں کا حکومت کو مشورہ

 
0
410

اسلام آباد،نومبر 23 (ٹی این ایس): وکلاء اور سیاسی و دینی رہنماؤں نے حکومت کو مشورہ دیا ہے  کہ وہ فیض آباد میں جاری دھرنا   کے تعلق سے تحمل و تدبر سے کام لے اور اسکے شرکاء کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے کے بجائے  صبر کے ساتھ معاملہ کو پرامن طور پر انجام کو پہنچائے۔

وکلاء نے ٹی این ایس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کو مسئلے کا پرامن حل تلاش کرنا چاہیے طاقت کا استعمال انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنے گا۔فیض آباد کے مقام پر جاری اس دھرنے کا نتیجہ کوئی بھی نکلے  جڑواں شہروں کے مکین گزشتہ اٹھارہ روز سے شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ٹی این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کا پرامن حل ہی بہتر اقدام ہو گا۔