جسٹس شوکت عزیز کی درخواست پر ان کے خلاف کھلی عدالت میں ٹرائل کے لیے لارجر بینچ تشکیل

 
0
441

اسلام آباد،07 (ٹی این ایس): چیف جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس شوکت عزیز کی درخواست پر ان کے خلاف ٹرائل کھلی عدالت میں کرنے کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا ۔

جسٹس گلزار احمد کی سر براہی میں قائم پانچ رکنی بینچ سماعت آج کرے گا۔بنچ میں جسٹس شیخ عظمت سعید ،جسٹس دوست محمد خان،جسٹس اعجاز الااحسن اور جسٹس شجاع علی شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔چیف جسٹس نے لارجر بینچ سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ کی سفارش پر قائم کیا۔ یہ امرقابلِ ذکر ہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں جاری ان کے خلاف ٹرائل کھلی عدالت میں کیاجائے۔