یونین کونسل نمبر 38، گنجمنڈی  کا علاقہ اب بدلی ہوئی تصویر پیش کر رہاہے

 
0
380

راولپنڈی نومبر، 06(ٹی این ایس): یونین کونسل نمبر 38 گنجمنڈی کے مصروف اور گنجان آباد علاقہ کا احاطہ کرتی ہے۔ ٹی این ایس کی ٹیم نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے پچپن اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی بارمیں آنیوالی  اس یونین کونسل کا بھی دورہ کیا اور پایا کہ پسماندہ علاقوں میں شامل یہ یونین کونسل اب حکومتی توجہ اور ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد سے سمبھل رہی ہے۔

گذشتہ انتخابات سے قبل  ٹوٹ پھوٹ کی شکار گلیاں ، گندگی اور صاف پانی کی عدم فراہمی  یہاں کے عوام کے بنیادی مسائل میں شامل تھے،سٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے اس پسماندہ یونین کونسل کا آدھا حصہ تاریکی میں ڈوبا رہتا تھا  مگر خادم اعلیٰ شہباز شریف کے عوام دوست  ترقیاتی منصوبوں پر بلا امتیاز عملدرآمد کے نتیجہ میں یہ یونین کونسل بھی مجموعی طور پر اب  بدلی ہوئی تصویر پیش کر رہی ہے۔

گلیوں کی از سر نو تعمیر، صفائی کے انتظام، گیس اور صاف پانی کی دستیابی اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کو یہاں سے منتخب چئیرمین وعدوں  کی تکمیل قرار دیتے  ہیں،علاقہ مکین بھی اس پروزیرِ اعلیٰ  شہباز شریف  کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ  لوگوں کی بلا امتیاز خدمت  کے جذبہ اور اسکے ساتھ انکی محنت کے نتیجے میں  لوگوں کے بنیادی مسائل حل ہو رہے ہیں ۔