راولپنڈی(ٹی این ایس)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کیطرف سے ہسپتالوں کے باہر نو پارکنگ و ٹریفک کے بہاﺅ میں رکاوٹ پیدا کرنیوالوں کیخلاف کاروائی

 
0
148

 چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کیطرف سے ہسپتالوں کے باہر نو پارکنگ و ٹریفک کے بہاﺅ میں رکاوٹ پیدا کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کے احکامات جاری،شہریوں کی سہولت اور ایمرجنسی گاڑیوں کی آمدو رفعت کےلئے موثر انتظامات کیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کیطرف سے تمام سرکل و سیکٹر انچارجز کو ہسپتالوں کے باہر نو پارکنگ و ٹریفک کے بہاﺅ میں رکاوٹ پیدا کرنیوالوں کیخلاف سخت اور بلا تفریق کاروائی کے احکامات جاری۔تما م سرکل و سیکٹر انچارجزاپنے ایریا میں موجود سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں کا وزٹ کریں اور پارکنگ انتظامات کے حوالے سے ہسپتال انتظامیہ سے ملاقات کریں،ہسپتالوں کے ایمر جنسی اور داخلی راستوں کے باہر ریڑھی بانوں، رکشہ اسٹینڈ وغیرہ کے خاتمہ کےلئے فورک لفٹرز و اضافی اہلکار تعینات کیے جائیں۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کا کہنا تھا کہ سرکل انچارجز ڈسٹرکٹ ہسپتال، بینظیر بھٹو ہسپتال اور ہولی فیملی ہسپتال سمیت تمام ہسپتالوں کے باہر ٹریفک انتظامات کوبہتر بناتے ہوئے شہریوں کی سہولت اور ایمر جنسی گاڑیوں کی آمدو رفت کےلئے موثر انتظامات کریں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہسپتالوں کے باہر غلط پارکنگ اور غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ کے خاتمہ سے ٹریفک کی روانی میں مزید بہتری نظر آئے گی۔