راولپنڈی(ٹی این ایس)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی کی شہید کانسٹیبل عدیل ظفر کے گھر آمد، شہید کے لواحقین سے ملاقات

 
0
63

 ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی کی شہید کانسٹیبل عدیل ظفر کے گھر آمد، شہید کے لواحقین سے ملاقات اور دعائے مغفرت کی، شہید کانسٹیبل عدیل ظفر نے بہادری اور شجاعت کی داستان رقم کی،شہداء پولیس ہمارے محکمہ کا اثاثہ اور ہمارا فخر ہیں،شہید کے اہل خانہ ہماری فیملی کی طرح ہیں ان کی ویلفئیر کا ہمیشہ خیال رکھا جائے گا، آر پی اوسید خرم علی۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی دو روز قبل بحریہ ٹاؤن روات کے علاقہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل عدیل ظفر کے گھر پہنچ گئے، اس موقع پر اے ڈی آئی جی نعیم اختر بھی ہمراہ تھے، آر پی او نے شہید کے لواحقین کے ساتھ ملاقا ت کی اور شہید کانسٹیبل کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اورشہید کے اہل خانہ کو نقد رقم بھی دی، اس موقع پر آ رپی او سید خرم علی نے شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید کانسٹیبل عدیل ظفر نے بہادری اور شجاعت کی داستان رقم کی،میرے دروازے آ پ کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں آپ کو کسی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو بلا جھجک آپ مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں،شہداء پولیس ہمارے محکمہ کا اثاثہ اور ہمارا فخر ہیں،شہید کے اہل خانہ ہماری فیملی کی طرح ہیں ان کی ویلفئیر کا ہمیشہ خیال رکھا جائے گا۔