SHO تھانہ سٹی جمال نواز کی ہمراہ پولیس ٹیم اہم کاروائی،لیڈی چور گینگ کی 03 ملزمان گرفتار

 
0
1514

راولپنڈی 05 جنوری 2022 (ٹی این ایس): SHO تھانہ سٹی جمال نواز کی ہمراہ پولیس ٹیم اہم کاروائی،لیڈی چور گینگ کی 03 ملزمان گرفتار، مسروقہ رقم 86ہزار 900روپے اورموبائل فون برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لیڈی چور گینگ کی 03 ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں حلیمہ بی بی، فریدہ شاہین اور خالدہ بی بی شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 86ہزار 900روپے اورموبائل فون برآمدہوا، ایس ایچ اونے بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے رش والے مقامات پرخریداری کے لیے آئی خواتین کے پرس چوری کرنے کا انکشاف کیا،ایس پی راول نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے، ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزائی دلوائی جائے،سی پی اوراولپنڈ ی ساجد کیانی کی طرف سے ایس پی راول،ایس ایچ او سٹی اورپولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ منظم اورمتحرک گینگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا