پنجاب میں سموگ اوردھند کے باعث سکولوں کے اوقات کارتبدیل،نوٹیفکیشن جاری

 
0
876

لاہور نومبر 6(ٹی این ایس): پنجاب حکومت نے سموگ اور دھند کے باعث سکولوں کے اوقات کارتبدیل کردیے ہیں،جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب حکومت نے سموگ اور دھند کے باعث نجی و سرکاری سکولوں کے اوقات کارتبدیل کرکے نیا شیڈول جاری کردیا ہے،تمام نجی و سرکاری سکول صبح 9بجے کھلیں گے اور 12بج کر55منٹ پر چھٹی ہوگی۔حکومت نے انتباہ کیاہے کہ خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف ایکشن لیاجائے گا۔