مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

 
0
1808

اسلام آباد نومبر 6(ٹی این ایس): مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے تعاون کرتا رہے گا، پاکستان کو افغانستان اور امریکہ کی جانب سے مثبت ردعمل چاہیے، پاک افغان سیاسی وسفارتی تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہے، برطانوری ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا کہ افغان تعلقات میں مزید اعتماد سازی ہونی چاہیے۔پیر کو مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی، برطانوی ہائی کمشنر نے حالیہ دورہ کابل کے حوالے سے بات چیت کی، تھامس ڈریو نے کہا کہ افغانستان قیادت پاکستان سے تعلقات کے حوالے سے پرامید ہے، پاک افغان تعلقات میں مزید اعتماد سازی ہونی چاہیے، مشیرقومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا پاک افغان سیاسی وسفارتی تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہے، پاکستان کو افغان اور امریکہ کی جانب سے مثبت ردعمل چاہیے، پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے تعاون کرتار ہے گا۔