اٹک نومبر 6(ٹی این ایس): اٹک کی مقامی سیاسی شخصیت طاہرصادق نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے،تحریک انصاف ان کی شمولیت کاخیرمقدم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹک کی سیاسی شخصیت طاہر نے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔ جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر طاہر صادق نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ سیاسی شخصیت طاہر صادق نے کہاکہ عمران خان کے اعتماد کے اظہار پر شکر گزار ہوں۔ میں اور میرا گروپ باقاعدہ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں۔ فصلی بٹیروں کو کھانا میرے لیے مشکل نہیں۔