اٹک (ٹی این ایس) ڈپٹی کمشنر اٹک نے تحصیلدار فتح جنگ کو مثالی افیسر قرار دے دیا 27 ٹرک آٹے کی اسمگلنگ ناکام، بڑے آپریشن پر چوھدری شفقت محمود کو خراجِ تحسین پرائس کنٹرول اور تجاوزات کے خلاف اقدامات کی تعریف
چائلڈ ابیوز اور خواتین ہراسگی کے معاملات بھی سپرد چوھدری شفقت محمود کی محنت اور کارکردگی کا پنجاب بھر میں دھوم مچ گئ ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کی دعائیں رنگ لانے لگیں
ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی زیر صدارت ضلع بھر کے افسران کی کارکردگی کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں اے ڈی سیز، اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تاہم تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی کارکردگی نمایاں رہی۔
چوہدری شفقت محمود نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایک بڑے آپریشن کے دوران 27 ٹرک آٹے کی اسمگلنگ ناکام بنائی گئی اور قیمتی ذخیرہ ضبط کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس کارروائی کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیگر تحصیلیں بھی فتح جنگ کے ماڈل کو اپنائیں تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے اور مصنوعی قلت کو روکا جا سکے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ تحصیل فتح جنگ میں پرائس کنٹرول کے لیے کڑی نگرانی کی گئی، ناجائز منافع خوروں پر جرمانے عائد کیے گئے جبکہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عوامی راستے اور مارکیٹیں واگزار کرائی گئیں۔ ان اقدامات کو ضلع انتظامیہ نے عوامی فلاح کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔
ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا نے چوہدری شفقت محمود کو عوام دوست افسر قرار دیتے ہوئے ان کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ کر دیا۔ اب وہ اپنی موجودہ ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ بچوں کے ساتھ زیادتی، خواتین کی ہراسگی اور دیگر سماجی مسائل کی بھی سماعت کریں گے۔ اس فیصلے کو عوامی حلقوں اور ضلعی افسران کی جانب سے خوش آئند قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ ایک شاندار مثال ہے کہ میرٹ پر کارکردگی دکھانے والے افسر کو مزید اعتماد دیا گیا۔
عوامی نمائندوں اور شہریوں نے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شفقت محمود نے اپنے اقدامات سے یہ ثابت کیا ہے کہ دیانت دار اور فعال افسر عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کر سکتا ہے۔۔ صورتحال یہ ھے چوھدری شفقت محمود کی محنت اور کارکردگی کا پنجاب بھر میں چرچا ھے ھے یہ پہلی مثال ھے خواتین حراسمنٹ کی شکایت دیکھنے کی زمہ داری بھی چوھدری شفقت محمود کو مل گئ ھے ۔ بلاشبہ ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کی دعائیں چوھدری شفقت محمود کے ساتھ ھیں













