لاہور (ٹی این ایس) سگریٹ نوشی سے منع کرنے والے پٹرول پمپ ورکر پر تشدد، پراڈو سوار ملزم گرفتار

 
0
4

لاہور (ٹی این ایس) سگریٹ نوشی سے منع کرنے والے پٹرول پمپ ورکر پر تشدد، پراڈو سوار ملزم گرفتار

پولیس ہر مظلوم کا سہارا اور قانون کی عملداری کی محافظ ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران

چوہنگ پولیس نے پٹرول پمپ ورکر پر تشدد کرنے والے پراڈو سوار ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جوبلی ٹاؤن میں پراڈو سوار شخص نے سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر پٹرول پمپ ورکر پر تشدد کیا۔ ورکر نے حفاظتی ایس او پیز کے تحت ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے سگریٹ نوشی سے منع کیا تھا۔ملزم ورکر کو تشدد کا نشانہ بنانے اور سنگین دھمکیاں دینے کے بعد فرار ہو گیا۔ واقعہ رپورٹ ہونے پر چوہنگ پولیس فوری حرکت میں آئی اور گاڑی تلاش کر لی۔دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے پراڈو گاڑی کرائے پر حاصل کر رکھی تھی۔ کرایہ داری رسید کے ذریعے ملزم کی شناخت ادریس بھٹی کے نام سے ہوئی۔ گرفتاری کے دوران ملزم نے پولیس سے مزاحمت کی بھی کوشش کی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدکرتے ہوئے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ کسی کو یہ اجازت نہیں کہ وہ محنت کش کی عزتِ نفس مجروح کرے،پولیس ہر مظلوم کا سہارا اور قانون کی عملداری کی محافظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی پاسداری کرنے والے شہری پر تشدد ناقابلِ قبول ہے۔ خود کو قانون سے بالاتر سمجھنے والے سن لیں لاہور میں قانون کی حکمرانی چلے گی۔ طاقت، دولت یا بڑی گاڑی کے زعم میں قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹیں گے