ایل اوسی پرکسی بھی بھارتی مہم جوئی کا مئوثرجواب دیاجائیگا، پاک فوج

 
0
387

پاک فوج کے ہمہ وقت تیار رہنے کی وجہ کوئی جھوٹا بھارتی بیان یا دعویٰ نہیں،بلکہ بھارت سے خطرہ مستقل ہے جس کے باعث بطور پروفیشنل آرمی ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی جنوری 05 (ٹی این ایس): پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ایل اوسی پر بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا مئوثرجواب دیا جائے گا، پاک فوج کے ہمہ وقت تیار رہنے کی وجہ کوئی جھوٹا بھارتی بیان یا دعویٰ نہیں، بلکہ بھارت سے خطرہ مستقل ہے جس کے باعث بطور پروفیشنل آرمی ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر بھارت کی کسی بھی مہم جوئی مئوثر جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ہمہ وقت تیار رہنے کی وجہ کوئی جھوٹا بھارتی بیان یا دعویٰ نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا پر نظرآنے والے جنگی جنون کا سبب اس کی اندرونی صورتحال ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت سے خطرہ مستقل ہے جس کے باعث بطور پروفیشنل آرمی ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پرہفتہ وار رابطہ اور فلیگ میٹنگزمعمول کے مطابق جاری ہیں۔