راولپنڈی(ٹی این ایس) بانی پی ٹی آئی کی کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے کی تائید ،سانحہ 9مئی کے ملزمان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ

 
0
42

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ میں کور کمانڈرز کانفرنس اعلامیے کی تائید کرتا ہوں، سانحہ 9مئی کے ملزمان کو کڑی سزا ملنی چاہیے۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ فوٹیجز کے ذریعے 9 مئی میں ملوث لوگوں کا تعین کیا جائے، کیپیٹل ہل حملہ میں سی سی ٹی وی سے لوگوں کو پکڑا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی پر ابھی تک جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنایا گیا، سانحہ 9 مئی کی آزادانہ انکوائری میں کسی کی دلچسپی نہیں۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں کہتا ہوں 9 مئی والوں کو سزا دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی الیکشن کمیشن نے کی ہے، الیکشن میں جیتنے والوں کو پتا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مخصوص نشستیں نہ دے کر جمہوریت کی نفی کی گئی ہے۔