راولپنڈی(ٹی این ایس) اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، 3دہشت گرد گرفتار

 
0
93

پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے دوران اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بارود اور اڈیالہ جیل کا نقشہ برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔اس حوالے سے سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، گرفتاردہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، تینوں دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔دہشت گردوں کے قبض سے اڈیالہ جیل کا نقشہ، ہینڈ گرنیڈ اور آئی ای ڈی برآمد کیں ہیں جبکہ دہشت گردوں سے خودکار ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اڈیالہ اور اطراف میں سرچ آپریشن جاری ہے۔واضح رہے کہ سینٹرل جیل اڈیالہ میں اس وقت گنجائش سے دوگنا زائد قیدی موجود ہیں، سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی بھی اسی جیل میں قید ہیں۔