ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

 
0
52009

راولپنڈی دسمبر 02 (ٹی این ایس): ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ آرپی او راولپنڈی کو ریجنل پولیس دفتر آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ایس ایس پی آر آئی بی، ایس پی لیگل،اے ڈی آئی جی اور دیگر افسران نے آر پی او راولپنڈی کا استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ریجن میں حال ہی میں تعینات کئے گئے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ریجنل پولیس دفتر آمد پر ایس ایس پی آر آئی بی سید علی اکبر، ایس پی لیگل راجہ عظمت حیات، اے ڈی آئی جی طاہر عباس اور دیگر افسران نے آرپی او کا استقبال کیا۔ دفتر آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آرپی او کو سلامی پیش کی۔ آر پی او راولپنڈی نے سلامی کے بعد دفتر میں تعینات تمام افسران اور برانچ ہیڈز سے ملاقات بھی کی۔