نئے سی پی او ڈی آئی جی محمد احسن یونس نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

 
0
980

راولپنڈی دسمبر 02 (ٹی این ایس): نئے سی پی او ڈی آئی جی محمد احسن یونس نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، سی پی او کی ضلع کے تمام ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگز، اہم ہدایات دیں، پولیس ذرائع کو مطابق سی پی او نے میٹنگز میں نیا اینٹی کرائم پلان جاری کر دیا، جرائم بر خلاف املاک پر فی الفور مقدمہ درج کیا جائے گا، گشت کے نظام کو موثر اور نتیجہ خیز بنایا جائے، سی پی او نے کہا کہ پچھلے تین ماہ میں جرائم برخلاف املاک کے جو مقدمات ابھی تک درج نہیں ہوئے ڈویژنل ایس پیز ان مقدمات کا فوری اندارج یقینی بنائیں۔ ڈکیتی یا دیگر سنگین واقعات کی صورت میں ڈویژنل ایس پیز خود ریسپانڈ کریں۔ تھانوں میں فرنٹ ڈیسک پر خصوصی توجہ دی جائے۔ افسران گشت اور سنیپ چیکنگ کے ذریعے کرائم پاکٹس ختم کریں۔ ایس ڈی پی اوز ریڈز کی قیادت خود کریں گے۔ اوپن ڈور پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔ سائلین کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔ خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی تشدد یا استحصال کی صورت میں بلا تاخیر کاروائی کی جائے۔ کرپشن کو کسی صورت برادشت نہیں کیا جائے گا۔ عوام کے جان ومال کا تحفظ اور سماجی برائیوں کا تدارک پولیس کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے۔