راولپنڈی(ٹی این ایس)نوجوان قیادت ہی تمام سیاسی مسائل کا حل ہے,امیدوارقومی اسمبلی این اے 57 عظمت علی مبارک

 
0
360

پاکستان عوامی لیگ کے نامزد امیدوارقومی اسمبلی این اے 57
عظمت علی مبارک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نوجوان قیادت ہی تمام سیاسی مسائل کا حل ہے عوام کو مسائل حل کرنےکے لیے نوجوان قیادت کا انتخاب کرنا ہوگا۔ چکلالہ سکیم تھری خیابان تنویر، ذیشان کالونی جان کالونی، غریب آباد, داد کالونی، گلریز کالونی میں نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئےعظمت علی مبارک نے کہا کہ نوجوان ووٹر پاکستان کی قوت ہیں،آنے والے انتخابات میں نوجوانوں کا ووٹ فیصلہ کن کردار ادا کرے گا، نوجوان ووٹرہر قسم کی گروہی،لسانی، علاقائی مسلکی اور فرقہ واریت سے آزاد ہوکرنوجواں قیادت کا انتخاب کریں, نوجوان ووٹرنے پاکستان کو مضبوط کرنا ہے،اس وقت ملک کو کمزور کرنے کے لیے وطن دشمن قوتیں کام کررہی ہیں نوجوان متحد ہو کر ان سازشوں کو ناکام بنائیں، اس لیے نوجوان ایسے افراد کو ووٹ دیں جو ملکی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں,عظمت علی مبارک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اس ملک کو عظیم بنانے کے لیے ہر نوجوان اپنا کردار ادا کرنا ہے جو ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں,