راولپنڈی(ٹی این ایس) تھانہ ایئرپورٹ شہزاد شاہ سب انسپکٹر نے 10 دن سے لاپتہ شخص ورثاء کے حوالے کر دیا ۔

 
0
228

راولپنڈی ( ) تھانہ ایئرپورٹ شہزاد شاہ سب انسپکٹر نے 10 دن سے لاپتہ شخص ورثاء کے حوالے کر دیا ۔
تھانہ ایئرپورٹ پولیس کو شہری نے 10 دن قبل درخواست دیتے ہوئے کہا کہ اس کا بھائی گھر سے نکلا جو تاحال واپس نہیں آیا جس پر شبہ ھے اس کو نامعلوم نے اغوا کر لیا ھے جس پر پولیس نے فوری ایف آئی آر درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ۔
پولیس نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے 32 سالہ عدنان اکمل کو تلاش کر لیا ۔

مذکورہ شخص جس کی عمر 32 سال بتائی گئی ھے ۔جس کو شہزاد شاہ سب انسپکٹر نے ہمراہ ٹیم 10 کی دن رات محنت سے آج تلاش کر لیا ۔ جبکہ عدنان اكمل کے اغوا ہونے پر بھی پولیس کی طرف سے مزید چھان بین جاری ھے ۔
ورثاء نے ایئر پورٹ پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔
ایس پی پوٹھوہار کی پولیس ٹیم کو شاباش ۔