یوسی 21 راولپنڈی، لوگ عمران خان سےمایوس اور شہباز شریف سے خوش

 
0
667

راولپنڈی،اکتوبر 25 (ٹی این ایس): شہر کے حلقہ این اے 56 میں آنے والی ایک اور  یونین کونسل نمبر اکیس ڈھوک کالا خان ہے جو سب سے پسماندہ یونین کونسل کہلائی جاتی  ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان 2013 کے الیکشن میں اسی حلقے سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے مگرچار سال گذرنے کے باوجودایک دفعہ بھی انھوں نے اپنے اس حلقہ انتخاب کی حالت اپنی آنکھوں  سے دیکھنا گوارا نہیں کیا۔

یونین کونسل نمبر اکیس کے رہائشی جہاں عمران خان کے تئیں مایوسی اور ناراضی کا اظہار کر رہے ہیں وہیں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ  اگر آج راولپنڈی شہر بدلا ہوا نظر آرہا ہے تو اسکی وجہ یہی ہے کہ شہباز شریف نے بلا امتیاز تمام علاقوں میں ترقیاتی کام کرائے اور صرف انہی علاقوں پر توجہ نہ دی کہ جن میں ن لیگ کو انتخابات میں نشستیں حاصل ہوئی۔

ا ن لوگوں کا کہنا ہے کہوزیرِ اعلیٰ نےشہر میں ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا، میٹرو بس سروس،راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنے، مری روڑ پر انسٹٹیوٹ آف یورالوجی قریب از تکمیل ہے اورمجموعی طور پرصحت ،تعلیم، ٹرانسپورٹ،ویسٹ منیجمینٹ اور کئی دیگر شعبوں میں بہتری آئی ہے۔ بلدیاتی نظام سے گلی محلے کے مسائل حل ہوئے ہیں، پانی کی فراہمی اور صفائی کے مناسب انتظامات بھی ہوئے اور سیوریج کی نئی لائنیں بھی علاقے میں بچھائی گئی ہیں۔

بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی میں مزید بہتری  آنے پر زور دیتے ہوئے ڈھوک کالا خان کے مکینوں کا کہنا ہے کہ خادم اعلیٰ پنجاب کے ویژن کا فائدہ عام آدمی تک پہنچنے کیلئے  منتخب مقامی نمائندوں کو بھی اُسی جذبہ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔