اسلام آباد (ٹی این ایس) چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کے عہدے کی مدت میں 3 سال کی توسیع کر دی گئی’ وزارت قانون و انصاف نے چیئرمین نیب کے عہدے کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا’ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کی مدت ملازمت میں توسیع 6 مارچ 2026 سے مؤثر ہوگی’ یاد رہے کہ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈنزیراحمد کی 3 سالہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن 6 مارچ 2023کو جاری ہوا تھا












