راولپنڈی ، اگست 14 (ٹی این ایس):چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں کمانڈر چینی پیپلزآرمڈپولیس فورس نے ملاقات کی،جس میں باہمی امور پر بات چیت ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمانڈرچینی پیپلز آرمڈپولیس فورس نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی،ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اورپیشہ ورانہ دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا،چینی پولیس کمانڈرجنرل وانگ نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاک فوج کی خدمات کوسراہا،ملاقات میں انسداددہشت گردی کیلئےدوطرفہ تعاون بڑھا نے کی تجویز پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔