بھارتی کرکٹرز کا پاکستان آنا غداری کے مترادف قرار دینے والا دینے والا بھارتی میڈ یا شدت پسند طبقے کی باتیں کر رہا ہے: فواد چوہدری

 
0
417

اسلام آباد ، اگست 14 (ٹی این ایس):تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹرز کا پاکستان آنا غداری کے مترادف قرار دینے والا دینے والا بھارتی میڈ یا شدت پسند طبقے کی باتیں کر رہا ہے ۔ا ن کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان برابری کی سطح پر تعلقات میں بہتری لانا چاہتے ہیں ۔

میڈ یا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے فواد چوہدری سے سوال کیا کہ پاکستان آنے والے کرکٹرز کو بھارتی میڈ یا غدار قرار دے رہا ہے جس پر انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی میڈ یا کو لگ رہا ہے کہ کرکٹرز کا پاکستان آنا غداری ہے تو کل بھارتی ٹیم نے اپنے سائن کے ساتھ ایک بلا عمران خان کو تحفے میں بھجوایا ،اس معیار پر تو پوری بھارتی ٹیم فارغ ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ غداری کے فتوے بھارت کی اندرونی سیاست ہے ،بھارت کا شدت پسند طبقہ اس طرح کی باتیں کر رہا ہے ،انہیں نظر انداز کیا جانا چاہیے ۔فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے پروٹو کول میں کمی لائی جائے گی ،عمران خان نے کفایت شعاری کا حکم دیا ہے ،کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو حکومتی اخراجات کم کرنے کے لیے تجاویز دے گی۔