راولپنڈی ( ) سٹی ٹریفک پولیس، راولپنڈی کے سینیئر ٹریفک اسسٹنٹ نعمان احمد کو دوران ڈیوٹی موبائل و پرس سنیچر کو رنگے ہاتھوں پکڑنے پر سی ٹی او راولپنڈی کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعام۔
تفصیلات کیمطابق گذشتہ روز مصریال روڈ پر ایک قابلِ ذکر واقع میں سینئر ٹریفک اسسٹنٹ نعمان نے موٹر سائیکل پر سوار موبائل و پرس سنیچر کو بھاگتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اس دوران سنیچر نے ان پر فائر بھی کیا لیکن وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذکورہ سنیچر کو دبوچ لیا، موبائل و پرس برآمد کرتے ہوئے اسے متعلقہ تھانے کے ڈیوٹی آفیسر کے حوالے کر دیا۔ اس دوران متاثرہ خاندان بھی موقع پر پہنچ گیا اور سنیچر کی شناخت کر لی اور ٹریفک آفیسر کی برقت کاروائی پر شکریہ ادا کیا۔
اس دلیرانہ عمل کا علم ہونے پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی، تیمور خان نے ٹریفک آفیسر نعمان کی مثالی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے تعریفی سند اور نقد انعام سے نوازا۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر، راولپنڈی تیمور خان نے کہا کہ “ٹریفک آفیسر نعمان کا فوری ردعمل اور اپنے فرائض کی لگن سٹی ٹریفک پولیس، راولپنڈی کے اعلیٰ معیار کی عکاسی کرتی ہے۔ بلا شبہ اس عمل سے شہری خود کو محفوظ تصور کریں گے۔
اس موقع پر سینئر ٹریفک اسسٹنٹ نعمان نے خوشی کا اظہار کیا، عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے باہمی تعاون اور کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور کہا “میں معاشرے کیلئے اپنی وقف خدمات پر فخر محسوس کرتا ہوں، افسران بالا اور ساتھیوں کی جانب سے حوصلہ افزائی کا شکر گزار ہوں۔ ہم ملکر راولپنڈی کے تمام رہائشیوں کیلئے انصاف، سہولت اور تحفظ کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں”. سٹی ٹریفک پولیس، راولپنڈی شہریوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے اور ٹریفک اسسٹنٹ کا دلیرانہ عمل ان کی مسلسل کوششوں کا ثبوت ہے۔ عوام الناس کی خدمت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔