لاہور(ٹی این ایس) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا منشیات فروش ڈپٹی ڈائریکٹر گرفتار

 
0
132

لاہور

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا منشیات فروش ڈپٹی ڈائریکٹر گرفتار

لاہور کے تھانہ ہڈیارہ پولیس نے منشیات کے ڈیلر،،پنجاب فوڈ اتھارٹی میں گریڈ 18کے افسر عبدالغفور کوگرفتار کرکے اس کے قبضے سے 3 کلو ہیروئن برآمد کر لی ہے۔ملزم عبدالغفور پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور میں ڈپٹی ڈائریکٹر ریسورس اینڈ لائسنسنگ کے عہدے پر تعینات ہے۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر منشیات ڈیلر سرکاری افسر عبدالغفور کو منشیات سمیت گرفتار کیا گیاہے۔ملزم نےعلاقہ غیر سے بزریعہ آن لاٸن منشیات منگوا کر پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلاٸی دینے کا اعتراف کیا ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کےتحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔