سپریم کورٹ کے خاکروبوں نے تنخواہ نہ ملنے پر کام چھوڑ ہڑتال کردی

 
0
365

اسلام آباد جنوری 10(ٹی این ایس) سپریم کورٹ کے خاکروبوں نے تنخواہ نہ ملنے پر کام چھوڑ ہڑتال کردی ہے۔سپریم کورٹ میں صفائی کے عملے نے تنخواہ نہ ملنے پرکام چھوڑ ہڑتال کردی۔ تنخواہ نہ ملنے کے حوالے سے ملازمین کا کہنا ہے کہ ہماری تنخواہیں ٹھیکیدار منیرادا نہیں کررہا، ہمیں ٹھیکیدارکہتا ہے کہ پی ڈبلیوڈی والے بل دیں گے توتنخواہ دوں گا، تنخواہ ادا کی جائے گی تو ٹھیک ورنہ کام نہیں ہوگا اور ہڑتال جاری رہے گی۔