قصور: شہباز شریف نے 8سالہ بچی کے ساتھ زیادتی پر واقعہ کا نوٹس لے لیا

 
0
544

لاہور جنوری 10(ٹی این ایس):وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے 8سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قصور پولیس کو ہدایت جاری کیں ہیں کہ فورا سے تمام ملزمان کو گرفتار کرئے اور تمام ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔تفصیلات کے مطابق 8سالہ کمسن بچی زینب 5جنوری کو اغوا ء ہوئی اور4دن بعد اس کی لاش لال شہباز روڈ سے ملی ،پولیس کے مطابق بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے تاہم جب قصور شہر کے لوگوں میں یہ خبر آگ کی طرح پھیلی تو تما م لوگ احتجاج کرنے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے ۔قصور پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس واقعے میں تین ملزمان ہیں اور تینوں ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے ان کو گرفتار کرنے کیلئے جگہ جگہ چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں ،تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔