پیپلز پارٹی کے پچاس سالہ سفر میں بھٹو کا قافلہ رکا نہیں ہے ،ایسا ملک  بنائیں گے جہاںحکمرانی صرف عوام کی ہوگی،پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر بلاول زرداری کا جلسہ سے خطاب

 
0
407

اسلام آباد,دسمبر05 (ٹی این ایس):  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے  یہ کہتے ہوئے کہ پیپلز پارٹی کے پچاس سالہ سفر میں بھٹو کا قافلہ رکا نہیں ہے ،جیالوں سے عہد لیا کہ قسم کھاؤ! ہم ملک کوایسی ریاست بنائیں گے کہ جہاں  عوام ہی حکمراں ہو۔

پیپلزپارٹی کے پچاسویں یوم تاسیس   کے موقع پر  آج شام پریڈگراؤنڈ اسلام آبادمیں  منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  انھوں نے کہاکہ آج پیپلزپارٹی کاپچاسواں یوم تاسیس منایاجارہاہے۔بھٹوتیراقافلہ رکانہیں ،بی بی تیراقافلہ تھما نہیں۔جب بھی آمریت مسلط کی گئی پیپلزپارٹی نے علم بغاوت بلندکیا۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی ایک تاریخ ہے۔انہوں نے کہاکہ 1970ء انتخابات کے بعد ملک نئے تجربات سے گزرا۔

آمروں کے تجربات سے مشرقی اور مغربی پاکستان میں فاصلے بڑھتے گئے۔جب آمروں سے پاکستان نہیں سنبھالاگیاتوپھرپاکستان کوذوالفقاربھٹوکے حوالے کردیاگیا۔بھٹوشہید نے پاکستانی ریاست کوجمہوری اور پارلیمانی اور وفاقی بنیادوں کوقائم کیا۔ٹوٹی پھوٹی ریاست کے تنکے اکٹھے کئے۔اقتدارسنبھالتے ہیں 90ہزارقیدی واپس کروائے۔1973ء میں متفقہ آئین دیا۔

پاکستانیوں کوپاسپورٹ کا حق دیا۔اسی طرح اسلامی کانفرنس بلاکرمسلمہ امہ کوایک جگہ جمع کیا۔اور پاکستان کوایٹمی طاقت بنایا۔انہوں نے کہاکہ پھرجمہوریت کوپٹری سے اتاردیاگیا۔ضیاء الحق اور اس کے سیاسی حلیفوں نے ذوالفقار بھٹوکوپھانسی دے کرپیپلزپارٹی کے کارکنان اور عوام کے امیدوں کاخون کردیا۔پھرکہاگیاکہ اب پارٹی ختم ہوگئی۔لیکن ہونہیں سکتاتھا۔

کیونکہ بھٹونے محترمہ شہید کے ہاتھوں میں باگ دوڑدے دی۔محترمہ بے نظیربھٹونے ضیاء کی آمریت کیخلاف بھرپورمقابلہ کیا۔ملتان میں گھسیٹا گیا،ان کی ماں پرلاٹھیاں برسائی گئیں۔بے نظیربھٹونے بھرپورجدوجہد اور عوام کے ساتھ رہی۔کیونکہ وہ بے نظیرتھی وہ ایک نہتی لڑکی تھی اس کونوجوانوں اور عوام کی طاقت کربھروسہ تھا۔انہوں نے کہاکہ ضیاء الحق نے اسلام اور مجاہدین کے نام پردہشتگردی کوفروغ دیا۔

پھر نوازشریف نے بھی امیرالمومنین بننے کی کوشش کی۔لیکن محترمہ نے ایسے نہیں کرنے دیا۔بلاول بھٹونے کہاکہ محترمہ شہید بی بی نے دنیاکوبتایاکہ مشرف دہشتگردی ختم نہیں کرناچاہتا۔دنیامیں بی بی شہید کی مثال نہیں ملتی۔اسی لیے توکہتے ہیں ڈرتے ہیں بندوقوں والے ایک نہتی لڑکی سے۔ بی بی شہید 30 سال سیاست میں رہی اور صرف 4 سال ااقتدارمیں رہی۔

لیکن اپنے دو مختصراقتدار میں آمریت کیخلاف جدوجہد کی ۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹونے کہاکہ سندھ میں اربوں روپے کے پراجیکٹ پرکام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین کے پانچ اصول آج زیادہ اہم ہیں۔اسلام مکمل دین ہے۔اسلام امن کادین اور دہشتگردی اور فرقہ واریت کوردکرتاہے۔ہم وسائل کی تقسیم چاہتے ہیں۔عوام ہی طاقت کاسرچشمہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نہیں چاہتے کہ الیکشن ملتوی ہوں۔

جمہوریت ہی ملک کومتحد رکھ سکتی ہے۔جمہوریت کے بغیروفاق قائم نہیں رہ سکتا۔آصف زرداری کے دورمیں سی پیک کی بنیادرکھی گئی۔آصف زرداری نے آئین کوبحال کیا۔سابق صدرآصف زرداری کی صدارت میں بنائی گئی 18ویں اور این ایف سی جیسی اصلاحات کاتحفظ ہی نہیں بلکہ عمل بھی کروائیں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ پاکستان میں عدالتی ،پولیس اور سول سروسز کی اصلاحات کاآغازکیاجائے۔

سول سروسزپالیسی میں تبدیلی کی جائیگی۔بھٹوکاپاکستان بنانے کیلئے ابھی اوربھی دریاعبورکرنے ہیں۔انہوں نے اعلان کیاکہ اقتدارمیں آکر ریاست کی رٹ اور قانون کی حکمرانی قائم کریں گے۔کیونکہ حال میں ریاست کی رٹ جس طرح چیلنج ہوئی اس پرافسوس ہے۔انہوں نے کارکنان سے عہد لیاکہ قسم کھاؤکہ ہم ملک کوایسی ریاست بنائیں گے جس میں عوام ہی حکمراں ہوں گے۔